ہیٹ ویو آج سے 15 مئی کے دوران مزید شدت اختیار کرسکتی ہے، محکمہ موسمیات | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 2:29 شام
285493 073301 updates
285493 073301 updates

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں— فوٹو: فائلمحکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔سندھ حکومت نے اسپتالوں میں ہیٹ ویو  وارڈز فوری بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو آج سے 15 مئی کے دوران مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔آج ڈیرا غازی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دادو اور کوٹ ادو میں پارہ 47 ڈگری،ملتان اور خانیوال میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرار  ہے اور پارہ 42 ڈگری پر پہنچا،کراچی میں36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort