اوورسیز پاکستانیوں نے امریکی حکام سے’مبینہ سازش’ کی شکایتیں لگانا شروع کردیں | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 3:42 شام
285498 084345 updates
285498 084345 updates

فوٹو: فائلاوورسیز  پاکستانیوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر امریکی حکام سے ‘مبینہ سازش’ کی شکایتیں لگانا شروع کردیں۔امریکی ریاست جارجیا میں رہنے والے ایک پاکستانی منظر نقوی نے اپنے علاقے کے ری پبلکن رکن کانگریس رکن بیری لاؤڈر ملک کو خط لکھ کر ‘مبینہ سازش’ کا معاملہ اٹھایا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کے رکن بیری لاؤڈر ملک نے ‘مبینہ سازش’ پر تشویش کا اظہار کیا۔امریکی رکن کانگریس  نےکہا کہ انہیں اس دعوے پر تشویش ہےکہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے میں بائیڈن انتظامیہ کا شاید کوئی کردار  رہا ہو، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔ریاست جارجیا سے منتخب ری پبلکن رکن کانگریس بیری لاوڈرملک کے حوالے سے یہ بات پاکستانی امریکن منظر نقوی نےکہی ہے جن کا دعویٰ ہےکہ انہوں نے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے کہنے پر ‘مبینہ سازش’ کا معاملہ اپنے علاقے کے رکن کانگریس کو خط لکھ کر اٹھایا تھا۔ منظر نقوی نے مبینہ خط جاری کیا ہےجس میں مبینہ طورپر رکن کانگریس کا کہنا ہےکہ ٹرمپ انتطامیہ کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی آئی تھی اور بائیڈن انتظامیہ کے دور کے حوالے سے جو بات اٹھائی گئی ہے وہ تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیا میں ایک قابل قدر تزویراتی اور فوجی شراکت دار ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort