ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینےکا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 4:06 شام
285501 090950 updates
285501 090950 updates

فوٹو: فائلایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت جاری پروگراموں پر تیزی سےعمل درآمدکی یقین دہانی کرائی  گئی، بینک کےکنٹری ڈائریکٹر یونگ یوکا نے پاکستان سےتعاون جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک  پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دےگا، اضافی سپورٹ مالی سال 2023 کے لیے فراہم کی جائےگی، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر فنڈنگ دےگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort