چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 4:39 شام
285507 093620 updates
285507 093620 updates

اٹک میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں کہا کہ 2 بھائی ہیں ایک فوج کو گالی دیتا ہے دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے ، یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف علی زرداری نیب کی اصلاح کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ امریکی فوج سے زیادہ پاکستان فوج کے جوانوں نے شہادت دی ہیں، ہمارے 80 ہزار لوگ امریکا کی جنگ میں قربان ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو امریکا سے حکم آیا جنگ میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، بدقسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیے۔عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے ساتھ اس جنگ میں شرکت کریں، یہ وقت حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort