سیلفی لینے کی کوشش میں سیاح 160 فٹ کی بلندی سے گر گیا | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 5:48 شام
285509 104720 updates
285509 104720 updates

دو گھنٹے بعد زخمی شخص کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔—فوٹو: دی مررانڈونیشیا میں  پل پر سیلفی لینے کی کوشش میں ایک سیاح 160 فٹ سے زائد کی بلندی سے گر گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں چھٹیاں منانے کیلئے آنے والا 35 سالہ کینیڈین سیاح سیلفی لینے کی کوشش کے دوران پل سے  گر کر شدید زخمی ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کو متعدد چوٹیں آئیں اور وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیاح پاؤں پھسلنے کی وجہ سے پل سے گرا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے فوری طور پر اپنی ٹیم کو وہاں روانہ کیا اور  متاثرہ شخص کی تلاش  شروع کردی تاہم دو گھنٹے بعد زخمی شخص کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort