کراچی کے علاقے صدر میں دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 7:02 شام
285517 120345 updates
285517 120345 updates

کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ  پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دھماکے کے وقت روڈ پر کافی رش تھا ، دھماکے کے بعد ہرطرف دھواں پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔پولیس کے مطابق دھماکا ایک کچرا کنڈی میں ہوا جس سے وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی ہوئی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، سی سی ٹی وی میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی آتے ہی دھماکا ہوا۔اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم ملے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ بم دھماکا تھا جس میں بال بیئرنگز استعمال کیے گئے۔خیال رہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort