’مقصود بھائی‘ نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 7:24 شام
285518 120411 updates
285518 120411 updates

فوٹو: فائلبالی وڈ کی مقبول فلم منا بھائی ( MBBS) میں’مقصود بھائی’ کا مشہور کردار نبھانے والے سریندر راجن نے  فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار سریندر راجن جو آخری بار بچن پانڈے میں نظر آئے تھے، انہوں نے منا بھائی ( MBBS)،  دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، آر  راجکمار، پھس گئے رے اوباما اور دھمال جیسی فلموں میں اپنے کام کے ذریعے پہچان بنائی ۔ اگرچہ 84 سالہ  سریندر راجن کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں اور اتراکھنڈ میں آباد ہیں لیکن انہوں نے ایک فلم کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے بقول ان کی آخری فلم ہے۔سریندر راجن کی آخری  فلم ‘WHO I M’ کا ورلڈ پریمیئر لندن میں 24ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں ہوگا۔22 سالہ ہدایت کار شریش کھیماریہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم  دریائے نرمدا کے کنارے ایک چھوٹے سے قصبے میں ترتیب دی گئی ہے جس میں  اداکار ششی ورما، پگلائٹ فیم ، چیتن شرما اور اداکارہ رشیکا چندانی بھی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے کردار کے بارے  میں بات کرتے ہوئے سریندر راجن کا کہنا ہے کہ ‘میں اس فلم میں ایک ایسے  شخص کا کردار نبھا رہا ہوں جو اپنے بڑھاپے کا وقت دریائے نرمدا کے کنارے گزار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  اس عمر میں، یہ روشن خیالی جیسا تھا۔ اس طرح کا کردار نبھانے کے لیے میں نے فوری حامی بھری، میں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی اور ہماچل میں رہنے لگا لیکن یہ کہانی میرے دل میں گھر کر گئی اس لیے میں نے اس کردار کو  نبھانے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ  سریندر راجن نے منا بھائی ایم بی بی ایس میں سنجے دت کے ساتھ کیے گئے  ‘جادو کی جھپی’ والے سین سے  اپنے مداحوں کے دلوں میں کافی جگہ بنائی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort