ملتان سے مدینہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی،کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 7:52 شام
285521 125423 updates
285521 125423 updates

کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈکرا دیا۔—فوٹو: فائل ملتان سے مدینہ جانے والی پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) کی پرواز میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 9715 کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈکرا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے موسمی ریڈارمیں فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی فنی خرابی دور ہوتے ہی اسے  دوبارہ روانہ کردیا جائےگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort