عمران خان اور بلاول بھٹو کا جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 8:18 شام
285522 012130 updates
285522 012130 updates

فوٹو: فائلسابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پ گزشتہ روز تقریباً رات 10 بجکر 52 منٹ  پر دھماکاہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔رپورٹس کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  کراچی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے  جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔دوسری جانب وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  متعلقہ حکام کو افسوسناک واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ کنوینیئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے دھماکے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بھی کراچی دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہوا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort