کراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ،7 دن بعد مقدمہ درج | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 4:11 صبح
285526 091034 updates
285526 091034 updates

بیٹی ہمارے ساتھ عید کے تیسرے دن گھومنے کے لیے کلفٹن آئی لیکن وہاں سے لاپتہ ہوگئی: والد۔ فوٹو: فائلکراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق لاپتہ لڑکی کے والد عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی ریحانہ ہمارے ساتھ عید کے تیسرے دن گھومنے کے  لیے کلفٹن آئی جس کے بعد وہ وہاں سے  لاپتہ ہوگئی۔لاپتہ ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے بیٹی کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر وہ نہیں ملی، ون فائیوکو فوری اطلاع کے بعد 7 دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس مقامی تھانے اور وہاں کی پولیس کلفٹن تھانے بھیجتی رہی تاہم ایک ہفتے کے بعد واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج ہوا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا لڑکی کے اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے انہیں  کسی پر شک نہیں لہٰذا تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سولجر بازار سے  دینار ، ملیر سے دعا زہرہ اور  سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتہ ہوئی تھیں تاہم بعد میں تینوں لڑکیوں کے مرضی سے نکاح کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort