ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا بے قابو ہوگئی | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 4:26 صبح
285529 092452 updates
285529 092452 updates

ہیضے کی وبا سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار 450 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں/ فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا بے قابو ہوگئی جس کے باعث روزانہ 40 سے 50 نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ہیضے سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباء پھوٹنے کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہیضے کی وبا سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار 450 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، یومیہ 50 کے قریب نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔ماہرین طب کے مطابق آلودہ اور گندہ پانی پینے سے یہ مرض لاحق ہوتا ہے جب کہ پیرہ کوہ میں پینے کے لیے صاف دستیاب ہی نہیں ، پیر کوہ کے باسی جوہڑوں اور برساتی نالوں میں موجود گندہ اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort