عرس سے واپس جانے والی مسافر وینز خوفناک حادثے کا شکار، 12 افراد جاں بحق | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 3:58 صبح
285530 085413 updates
285530 085413 updates

جاں بحق افراد میں 6 خواتین، ایک بچی اور ایک وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے: پولیس۔ فوٹو: فائلگوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی دو مسافر وین اس گاڑی سے ٹکرا گئیں۔حکام کے مطابق حادثے کے وقت مسافر وین میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ون وے پر  غلط سمت سے آ رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار  2 وینز گاڑی سے ٹکرا گئیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے رہائشی تھے اور سرگودھا میں عرس میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort