عمران خان گرفتار ہوئے تو ملک تحریر اسکوائر بن جائے گا: حماد اظہر | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 4:49 صبح
285534 094111 updates
285534 094111 updates

الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹولاہور: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا۔لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بےنقاب ہوجائیں گے، یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ  امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کال پرجیسےہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گرجائےگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort