کراچی آنیوالی ہر گاڑی کی چیکنگ ممکن نہیں: وزیر اطلاعات سندھ | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 5:16 صبح
285535 094027 updates
285535 094027 updates

صوبے کا امن خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ دھماکے میں کسی کو نشانہ بنایا گیا ہو: شرجیل میمن/ فائل فوٹوکراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے  صدر دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی شہر کی آبادی 3 کروڑ کے قریب ہے، سپر ہائی وے پر کھڑے ہوجائیں تو ہزاروں گاڑیاں آتی ہے ہر گاڑی کی چیکنگ ممکن نہیں۔شرجیل میمن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر  اور  ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے ہمراہ کراچی کے علاقے صدر  میں ہونے والے  بم دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی آبادی 3  کروڑ کے قریب ہے، سپر ہائی  وے  پر کھڑے ہوجائیں تو ہزاروں گاڑیاں آتی ہے ہر گاڑی کی چیکنگ ممکن نہیں، کسی مخصوص جگہ پر دھماکے کی تھریٹ نہیں تھی اور یہ رش والا علاقہ ہے، کراچی دن میں بھی جاگتا ہے اور رات میں بھی،  پہلے بھی سندھ پولیس نے دھماکے کے ملزمان کو ٹریس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال لایا گیاہے جن میں سے ایک شخص کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جب کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ابھی تک کی تفتیش کے مطابق کوسٹ گارڈ کا کوئی اہلکار زخمی نہیں، صوبے کا امن خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ دھماکے میں کسی کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort