اتنی بڑی تعداد میں فالوورز کا غائب ہونا کیا ٹوئٹر کی بوٹس یعنی فیک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا نتیجہ ہے ؟/ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر ان کے 50 ہزار فالورز ایک دم غائب ہوگئے ہیں ۔ اتنی بڑی تعداد میں فالوورز کا غائب ہونا کیا ٹوئٹر کی بوٹس یعنی فیک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا نتیجہ ہے ؟ٹوئٹر اینالیٹکس سے گزشتہ ایک ماہ کی ایکٹیویٹی دیکھی جائے تو شہباز گل کے گزشتہ ایک ماہ میں 4 لاکھ فالوورز کا اضافہ ہوا ہے اور 13 اپریل کوفالوورز کی جو تعداد 24 لاکھ تھی وہ 10 مئی 2022 کو 28 لاکھ تک پہنچ گئی لیکن 11 مئی کو اس میں 33 ہزار سے زائد فالوورز کی کمی ہوئی ۔یہ فالوورز حقیقی تھے یا بوٹس اکاؤنٹس اس بارے میں فی الحال تو کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا لیکن یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد بوٹ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔