سہون دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 5:09 صبح
285541 101402 updates
285541 101402 updates

ٹرائل کورٹ نے ملزم نادر اور فرقان کو 80 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ فوٹو: فائلکراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سیہون بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیہون دھماکے میں 80 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگرد نادر علی عرف مرشد اور فرقان کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے، معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم نادر اور فرقان کو 80 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort