جدہ جانیوالے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 6:06 صبح
285542 105355 updates
285542 105355 updates

اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا/ فوٹو جیو نیوز ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافر احسان اللہ جدہ جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا۔ اے ایس ایف کے مطابق مزید چھان بین کے دوران عملے نے بیگ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، مسافر نے ہیروئن بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں جیب کی طرح سلے 13 چھوٹے پیکٹوں میں مہارت سے چھپا رکھی۔اے ایس ایف کا کہنا ہےکہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort