پولیس کی اسپیشل برانچ نے عثمان بزدار سے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس مانگ لیں | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 6:34 صبح
285543 110901 updates
285543 110901 updates

لاہور پولیس کی اسپیشل برانچ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خط بھیجا گیا ہے/ فائل فوٹولاہور: پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کردی۔لاہور پولیس کی اسپیشل برانچ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خط بھیجا گیا ہے جس میں ان سے پروٹوکول کے لیے بھیجی جانے والی دو گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ گاڑیاں چیف منسٹر آفس کو وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کیلئے دی گئی تھیں، محکمے کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے لہٰٰذا سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ضروری ہے کہ گاڑیاں فوری واپس بھجوا دی جائیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں گاڑیوں میں سے ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort