شمالی کوریا میں پہلی بار کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 5:45 صبح
285544 104914 updates
285544 104914 updates

کورونا کی کچھ علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی: شمالی کوریا۔ فوٹو: فائلشمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی کچھ علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کو بخار کی علامات پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں گزشتہ روز 18 ہزار افراد میں کورونا کی کچھ علامات رپورٹ ہوئیں تاہم شمالی کوریا نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ کتنے افراد کورونا پازیٹو ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ بخار کی علامات والے آئسولیٹ افراد کا علاج اولین ترجیح ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort