چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی خواہش رکھنے والا بچہ بنی گالہ تک جا پہنچا جہاں وہ سابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ پاکر زارو قطار رو پڑا۔پی ٹی آئی کے لکی مروت جلسے میں ایک بچے کو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر زارو قطار روتے دیکھا گیا تھا جب کہ اس بچے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اب یہ بچہ عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابو بکر نامی طالب علم عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے پر انتہائی خوش ہے اور اس دوران وہ مسلسل رو رہا ہے۔
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیاعمران خان سے ملاقات کے دوران طالب علم نے سابق وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائی اور ان کا آٹو گراف لیا جب کہ ابو بکر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک انگوٹھی بھی تحفے میں دی جسے عمران خان نے اسی وقت پہن لیا۔