ایم کیو ایم کو سندھ میں بلدیات سمیت 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 5:59 صبح
285546 110258 updates
285546 110258 updates

 ایم کیو ایم نے وزرا کے لیے خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین، جاوید حنیف اور کنور نوید جمیل کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے/ فائل فوٹوکراچی: پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم  کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی اور اس حوالے سے معاملات بھی حتمی مر حلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو سندھ میں چار وزارتیں دی جائیں گے جن کے لیے ایم  کیو ایم نے خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین، جاوید حنیف اور کنور نوید جمیل کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کو دی جانے والی وزارتوں  میں بلدیات، پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ، باہمی امور اور امور نوجوان جس میں کھیل اور ثقافت کے شعبے بھی شامل ہیں  جب کہ امکان ہے کہ سابق میئر وسیم اختر کو مشیر بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ کراچی اور حیدر آباد کے ایڈ منسٹریٹر بھی ایم کیو ایم کے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جلد طے شدہ معاہدے پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرے گی جب کہ معاہدے پر عملدرآمد اور قانون سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے اراکین کا روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرنے اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort