کترینہ کے حاملہ ہونے کی خبروں پر اداکارہ کی ٹیم کا بیان سامنے آگیا | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 7:58 صبح
285554 121916 updates
285554 121916 updates

چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف دو ماہ سے حاملہ ہیں/ فوٹو فائلحال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف دو ماہ سے حاملہ ہیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا۔تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کترینہ کیف کی ٹیم نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔کترینہ کی ٹیم کا کہنا ہےکہ اداکارہ کی توجہ فی الحال اپنے کیرئیر پر ہے اور وہ ابھی ابتدائی سطح پر اپنی ازدواجی زندگی کو انجوائے کررہی ہیں۔دوسری جانب کترینہ کے شوہر وکی کوشل کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے زیرگردش خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔خیال رہے کہ کترینہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort