دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کی ریکی کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 8:07 صبح
285560 011040 updates
285560 011040 updates

 صدر دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے: ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن۔ فوٹو: فائلکراچی: کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کی ریکی کے بھی شواہد نہیں ملے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں تفتیش کر رہے ہیں۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی روزانہ یہاں سے نہیں گزرتی تھی، گاڑی میں ایک ڈرائیور اور کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار موجود تھے، گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ گاڑی صدر سے گارڈن کی جانب جا رہی تھی، کوسٹ گارڈ کی گاڑی کی ریکی کے بھی شواہد نہیں ملے۔ان کا کہنا ہے ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا تاہم تفتیش کر رہے ہیں کہ ریموٹ کنٹرول بم تھا یا ٹائم ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا۔کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مختلف سی سی ٹی ویڈیوز حاصل کی گئی ہیں، ویڈیوز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort