ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، سبی میں پارہ 49 ہوگیا | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 8:19 صبح
285562 011512 updates
285562 011512 updates

حیدرآباد 41 جب کہ پشاور کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے/ فائل فوٹوملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور آج اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور ڈیرہ غازی خان میں 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق لاڑکانہ میں پارہ 46، سکھر 44، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں 43، حیدرآباد 41 جب کہ پشاور اور  کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا  ہے۔اس کے علاوہ لاہورمیں  39 اور اسلام آباد میں پارا 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا  ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوا کا زائد دباؤ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا باعث بنا ہوا ہے، گرمی کی شدید لہر پورے سندھ میں پھیل گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 11 سے 4 بجے کے دوران شہری باہرنکلنے میں احتیاط کریں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort