خود پر تنقید سن کر ٹی وی کی آواز بند کردیتا ہوں: کوہلی | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 10:05 صبح
285565 022708 updates
285565 022708 updates

مجھ پر تبصرے کرنے والے وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں: سابق بھارتی کپتان/ فائل فوٹوسابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی خراب کارکردگی کے باعث ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں اور انہوں نے خود پر ہونیوالی تنقید کو لے کر بات کی ہے۔اندین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے رواں سیزن میں رائل چیلنجز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ  بڑھتے ہوئے ناقدین کو روکنے کے لیے وہ ٹی وی کی آواز بند کردیتے ہیں۔رواں آئی پی ایل کے سیزن میں گولڈن ڈک کے ہاتھوں شکار ہوجانے کے بعد کرکٹ مبصرین نے کوہلی کو کھیل سے بریک لینے کا مشورہ دیا تھا۔کوہلی  نے مبصرین کے تبصرے پر کہا تھا کہ وہ لوگ وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں، وہ لوگ میری زندگی نہیں جی سکتے، وہ ان لمحات کو محسوس نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی ان پر  تنقید کرتا ہے تو وہ ٹی وی کی آواز کم کردیتے ہیں اور ان آوازوں پر توجہ بھی نہیں دیتے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort