دہشت گرد منظم اور بیرون ملک سے ان کی معاونت ہو رہی ہے: وزیراعلیٰ سندھ | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 10:21 صبح
285571 032011 updates
285571 032011 updates

 کراچی نے بہت برے دن دیکھے لیکن وہ وقت واپس نہیں آنے دیں گے: مراد علی شاہ۔ فوٹو: فائلوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح اسپتال میں کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی نے بہت برے دن دیکھے لیکن وہ وقت واپس نہیں آنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں ہلاک چینیوں کی یاد میں کل صبح تقریب ہوئی اور رات کو صدر میں دھماکا ہو گیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی میں کرائم انڈیکس نیچے لے کر آئے ہیں، سیف سٹی پر عمل درآمد میں کچھ ایشوز ہیں لیکن کوشش ہو گی کہ جلد معاملات حل ہو جائیں تاکہ نیکٹا کو دوبارہ فعال کریں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو چھپنے نہیں دیں گے، چن چن کر دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، دہشت گرد منظم ہیں اور بیرون ملک سے ان کی معاونت ہو رہی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort