سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 10:58 صبح
285573 033312 updates
285573 033312 updates

جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ روز علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا/ فائل فوٹوبالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ روز علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔جوڑے کو علیحدگی کے لیے عدالت میں دیکھا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ سیما سہیل ‘The Fabulous Lives of Bollywood Wives کا بھی حصہ رہ چکی ہیں جس میں دونوں کو علیحدہ رہتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔سیما خان اس سے قبل اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کی شادی ایک غیر معمولی شادی ہے اور شو میں جو کچھ دکھایا جارہا ہے وہ قطعی طور تک سچ ہے۔یاد رہے کہ سہیل خان اور سیما 1998 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے دو  بچے بھی ہیں۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort