یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو سیریز سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 11:04 صبح
285577 035304 updates
285577 035304 updates

بے شمار سپر ہٹ ڈرامے دینے کے باوجود ادکارہ یمنیٰ زیدی اب تک کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئیں/ فوٹو سوشل میڈیاپاکستان  کی خوبرو   اداکارہ یمنیٰ زیدی جلد عربی سپر ہیرو ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستانی ڈراموں کی بہترین اور باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو بے شمار سپر ہٹ ڈرامے دینے کے باوجود کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئیں مگر جلد ہی پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز اجمل ظہیر احمد کی انگریزی زبان میں بننے والی سپر ہیرو کامیڈی ویب سیزیر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ میں کردار نبھائیں گی۔ سوشل میڈیا پر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کا پہلا ٹریلرجاری کیا جاچکا ہے جب کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جس پر سیریز کے ہدایت کار سمیت شوبز شخصیات نے بھی  مسرت کا اظہار کیا۔ ویب سیریز کی ریلیز سے متعلق اسٹریمنگ پورٹل نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن خیال ہے کہ نیٹ فلیکس، ایمازون اور دیگر پلیٹ فارمز پر ویب سیریز ریلیز کی جائے گی۔سیریز میں سپر ہیرو کا مرکزی کردار عرب اداکارعبداللہ جاسم نبھائیں گے جب کہ ٹریلردیکھ کرلگتا ہے کہ یمنیٰ زیدی کا دیسی کردارہے۔ تاہم ٹریلرمیں اداکارہ مختصرجھلکیوں میں دیکھی گئی ہیں جس کے باعث اداکارہ کے کردار سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort