’نیوٹرلز‘ کو خبردار کر دیا تھا اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائیگی: عمران خان | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 10:47 صبح
285581 034904 updates
285581 034904 updates

جنوری 2020 کے بعد سے 13.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ سب امپورٹڈ حکومت پر تاریخ کے کم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائلچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ’نیوٹرلز‘ کو خبردار کر دیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی ڈوب جائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج پاکستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے جو 8 مارچ کو 178 پر تھا، شرح سود 1998 کے بعد 15 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ 3000 پوائنٹس یا 6.4 فیصد تک گر چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپےکی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے اور مہنگائی جنوری 2020 کے بعد سے 13.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ سب امپورٹڈ حکومت پر تاریخ کے کم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے جو فراہم کرنے میں امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ میں نے اور شوکت ترین نے ’نیوٹرلز‘ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائے گی، یہی سب اب ہو چکا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort