احتجاج میں وہ طلبہ بھی شامل ہیں جنہیں یونیورسٹی سے خارج کردیاگیا، جامعہ سے خارج ان طلبہ پر ایف آئی آر بھی درج ہیں، رجسٹرار کا خط— فوٹو: سوشل میڈیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار نے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے باہراحتجاج سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے متعدد بار تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش کی لیکن احتجاج کرنے والے طلبہ نے زبردستی یونیورسٹی بند رکھی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتجاج میں شریک کئی طلبہ یونیورسٹی سے تعلق نہیں رکھتے، قائد اعظم یونیورسٹی کے باہرغیر متعلقہ افراد کا احتجاج قانون کی خلاف ورزی ہے۔خط کے متن کے مطابق احتجاج میں وہ طلبہ بھی شامل ہیں جنہیں یونیورسٹی سے خارج کردیاگیا، جامعہ سے خارج ان طلبہ پر ایف آئی آر بھی درج ہیں۔