بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر پر جارحیت کر سکتا ہے— فوٹو: فائلمظفرآباد: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی حملے کی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہیے۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر پر جارحیت کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا وہ آزاد کشمیر پر جارحیت کر سکتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈی لمیٹیشن ہندو وزیراعلیٰ لانے کی کوشش ہے۔