افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 3 افراد زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 1:53 شام
285596 065655 updates
285596 065655 updates

— فوٹو: طلوع نیوز افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں پولیس کے ضلع (پی ڈی) 5 کی ایوب صابر مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دوسری جانب دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort