پی ٹی آئی ارکان کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟ مریم | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 4:02 شام
285605 083946 updates
285605 083946 updates

پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال میں پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو، سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گا، نائب صدر ن لیگ—فوٹو: فائلپاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟مریم نواز  نے کہا کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور  پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔علاوہ ازیں عمران خان کی ایک ٹوئٹ کے جواب میں مریم نے لکھا کہ ’سب تمھارا کیا دھرا ہے، لوگوں کو بے وقوف مت سمجھو،  4 سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو،  پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال میں  پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو، سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔‘قبل ازیں عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے (8مارچ کو178 تھا)، شرح سود 1998کے بعد 15% کی بلندترین سطح پر ہے، اسٹاک مارکیٹ 3000 پوائنٹس یا6.4% تک گرچکی ہے، اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپےکی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے اور مہنگائی جنوری 2020 کے بعد سے 13.4% کی بلند ترین سطح پرہے۔ یہ سب امپورٹڈحکومت پرتاریخ کےکم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔‘عمران خان نے مزید لکھا کہ ’مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہےجو فراہم کرنےمیں یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے، میں نےاور شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگی، یہی سب اب ہوچکا ہے،‘

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort