ڈپٹی اسپیکرکیخلاف عدم اعتماد، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 5:08 شام
285611 100455 updates
285611 100455 updates

16 مئی کو اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی— فوٹو: فائلپنجاب اسمبلی کے 16 مئی کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب 30 مئی دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی کارروائی التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 مئی کو اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہیں ہوسکی۔ڈپٹی اسپیکرکےخلاف عدم اعتمادپرکارروائی کے بعد اسپیکرپرویزالٰہی کےخلاف تحریک عدم اعتماد پرکارروائی ہوناہے۔مسلم لیگ ن نے7 اپریل کواسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort