اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں قتل خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات ادا | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 5:23 شام
285615 101844 updates
285615 101844 updates

اسرائیلی فورسز نے خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کے جنازے پر بھی دھاوا بولا ،اسرائیلی فورسز نے جنازے میں شریک افراد پر تشدد اور بدسلوکی کی— فوٹو : سوشل میڈیامقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والی  الجزیرہ کی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات ادا  کردی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات مقبوضہ بیت المقدس کے کیتھولک چرچ میں اداکی گئیں۔آخری رسومات میں اہلخانہ، فلسطینی کابینہ کے اراکین، عیسائیوں برادری کے علاوہ مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے افراد نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ خاتون صحافی کی تدفین مقبوضہ بیت المقدس کے جبل صہیون قبرستان میں کی گئی۔اسرائیلی فورسز نے خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کے جنازے پر بھی دھاوا بولا ،اسرائیلی فورسز نے جنازے میں شریک افراد پر تشدد اور بدسلوکی کی۔اسرائیلی فوج نے جنازے میں شریک متعدد نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort