کراچی بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 6:00 شام
285618 105403 updates
285618 105403 updates

گزشتہ شب کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔—فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب ہوئے بم دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں  بم ڈسپوزل( بی ڈی)  رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort