پاکستان کا اومی کرون کے پیشِ نظر ائیر پورٹس پر ریپیڈ اینٹی جِن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 6:18 شام
285619 112325 updates
285619 112325 updates

ریپڈ ٹیسٹ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا ہوگا۔—فوٹو: فایلاومی کرون کا سب ویریئنٹ رپورٹ ہونے کے بعد پروازوں کے لیے پالیسی میں ترمیم ، قومی ادارہ صحت نے کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر ائیر پورٹس پر ریپیڈ اینٹی جِن ٹیسٹ(RAT )کا فیصلہ کرلیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ریپڈ اینٹی جِن ٹیسٹ  آج رات 12:01سے اسلام اباد، لاہور اور کراچی ائرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے RAT ٹیسٹ ہونگے جبکہ 250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے  ٹیسٹ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لارہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort