رواں مالی سال کے9 ماہ میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 6:37 شام
285620 113647 updates
285620 113647 updates

رواں مالی سال جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.2فیصد بڑھی—فوٹو: فائلادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کر دیے جس کے مطابق  رواں مالی سال کے9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں10.4 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 26.6 فیصد بڑھی جبکہ فروری کے مقابلے مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.2فیصد بڑھی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 157.5 فیصد ،تمباکو کی پیداوار میں 16.7 فیصد اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 301.8 فیصد اضافہ ہوا، مشروبات کی پیداوار میں0.7 فیصد اور فوڈ مصنوعات کی پیداوار 11.7 فیصد بڑھی۔اس کے علاوہ 9  ماہ کے دوران کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 7.8فیصد ،آئرن، اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 16.5فیصد ،آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 54.1 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.5فیصد اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوک، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 2.0فیصداضافہ ہوا ۔اعداوشمار کے مطابق جولائی تا مارچ فارماسوٹیکل کی پیداوار میں 0.4فیصد اور الیکٹرانکس سیکٹر کی پیداوار 1.1فیصد گر گئی ۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort