وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے | اردو میڈیا

admin
admin 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 9:28 شام
285627 023037 updates
285627 023037 updates

وزیر اعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔—فوٹو: فائلوزیر اعظم شہباز شریف  آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف  یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنے آج  دبئی روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب  خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort