پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری، شفقت محمود کی حکومت کو وارننگ | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 4:17 صبح
285638 091143 updates
285638 091143 updates

سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کریں گے اور عمران خان عوام سے خطاب بھی کریں گے: صدر پی ٹی آئی پنجاب۔ فوٹو: فائلسیالکوٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی۔شفقت محمود نے کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں سے پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے کو نہیں روکا جا سکتا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہمارےگرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔صدر پی ٹی آئی پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے اور انتظامات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی اور عمران خان سیالکوٹ کے عوام سے خطاب بھی کریں گے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران پولیس نے جلسہ گاہ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort