کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر پی ٹی آئی کا جلسہ روکا: ڈی سی سیالکوٹ | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 5:05 صبح
285641 100528 updates
285641 100528 updates

کرسچن کمیونٹی نےدرخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں: ڈپٹی کمشنر عمران قریشی/ اسکرین گریبڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کاکہنا ہےکہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر جلسہ کرنے سے روکا۔ڈی سی سیالکوٹ عمران قریشی نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نےدرخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پرسیاسی جماعت جلسہ کررہی ہے جس پر ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ جگہ بدل لیں لیکن پی ٹی آئی والے بضد تھے کہ ہمیں  مسیحی برادری کی جگہ پر ہی جلسہ کرنا ہے۔ڈی سی نے کہا کہ کسی کی پرائیویٹ جگہ پرجلسےکے لیے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے  لہٰذا ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے،  ہم انہیں جلسے کےلیے متبادل جگہ دینے کا تیار ہیں۔دوسری  جانب ڈی پی او سیالکوٹ کاکہنا ہےکہ گراؤنڈ کو خالی کرادیا گیا  ہے، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں جب کہ ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort