لاہور میں شادی سے انکار پر 23 سالہ ماڈل قتل | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 5:32 صبح
285642 101318 updates
285642 101318 updates

23 سالہ سمیعہ شادی شدہ اور تین سالہ بچی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد ملزم کے ساتھ مل کر ماڈلنگ کرتی تھی: پولیس۔ فوٹو: فائللاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار  پر نوجوان نے 23 سالہ ماڈل گرل کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق کمالیہ کی 23 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی قتل کر دیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort