زرداری نے (ن) لیگ سے پرانا قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے: شیخ رشید | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 6:59 صبح
285649 115404 updates
285649 115404 updates

 فیصل آباد اور ملتان کا جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہوسکتا ہے: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹوراولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے کہا ہےکہ  آصف زرداری نے (ن) لیگ سے پرانا قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس نیب کےقانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے، جو کھڈا اور سازش عمران خان کے لیے بنائی گئی تھی، اس کھڈے میں اپوزیشن خود گرگئی ہے، آصف زرداری نے (ن) لیگ سے پرانا قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے۔سابق وزیر  داخلہ نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان کا جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہوسکتا ہے، 17 اور 18 مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی اور آئندہ آنے والے 15 دن سیاست میں بہت اہم ہوں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  طاقت کا استعمال کیاگیا تو پی ٹی آئی اور اٹھے گی، یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، یہ لوگ اپنے کیسزختم کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جاسکتا ہے، ملک انتشار کی طرف جارہا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort