سندھ کے بیراجوں پر پانی مزید کم ہوگیا | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 7:13 صبح
285651 120931 updates
285651 120931 updates

 سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی پہلے57 فیصد تھی جو اب 53 فیصد پر آگئی ہے: انچارج کنٹرول روم/ فائل فوٹوسندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی مزید بڑھتی جارہی ہے۔انچارج کنٹرول  روم  کے مطابق سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی پہلے57 فیصد تھی جو اب 53 فیصد پر آگئی  ہے، گڈو بیراج پر پانی کی کمی 91 سے 81 فیصد اور سکھر  بیراج پر 48 سے 43 فیصد پر آگئی  ہے۔انچارج کنٹرول  روم  عبدالعزیز سومرو  کا بتانا  ہےکہ  24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 3 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا، بیراج سے نکلنے والی رائس اور دادو کینال کو کل کھول دیا جائے گا۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 47 ہزار 230  اور اخراج 45 ہزار 402 کیوسک ریکارڈ کی اگیا ہے جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 35 ہزار 860 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ  کیا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort