سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 6:58 صبح
285652 120121 updates
285652 120121 updates

شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی فوری، مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں: سلامتی کونسل۔ فوٹو: فائلاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں امریکی خاتون صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی فوری، مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل الجزیرہ ٹی وی سے تعلق رکھنے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کی کوریج کے دوران سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے جبکہ امریکا اور یورپی یونین نے اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں خاتون صحافی کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort