پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 7:44 صبح
285654 124011 updates
285654 124011 updates

تحریک انصاف نے مسیحی برادری کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کیا۔ فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا۔تحریک انصاف نے مسیحی برادری کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کیا۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہمارا حق ہے اور سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں جس پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور علی اسجد ملہی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort