سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں جگہ نہیں ملی؟ مریم کی پی ٹی آئی پر تنقید | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 8:04 صبح
285655 010752 updates
285655 010752 updates

کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹولاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سیالکوٹ میں جلسے کے مقام کو لے کر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان  میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمہارا حق ہے اور نا تمہیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، اس کے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort