عوام آج رات حکومت کے خلاف باہر نکل کر احتجاج کریں: عمران خان | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 8:37 صبح
285656 013543 updates
285656 013543 updates

لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی: چیئرمین پی ٹی آئی/ فائل فوٹواسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو آج رات حکومت کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان لوگوں کے جلسوں، دھرنوں اور ریلیوں کو نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا اور اپنے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عشاء کی نماز کے بعد اپنے شہروں اور علاقوں میں اس فاشست امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ، ماڈل ٹاؤن میں قتل کیے اور ججوں کو رشوت دی، نواز شریف خود کو امیر المومنین قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کو استعمال اور پامال کیا جب کہ حکومت میں رہتے ہوئے تمام جمہوری اصولوں کو تباہ کیا مگر اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ میں آج سیالکوٹ جاؤں گا، امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اورورکرز کے ساتھ جو کیا وہ خلاف توقع نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort