شیخ محمد بن زاید النہیان یو اے ای کے صدر منتخب | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 9:33 صبح
285659 023700 updates
285659 023700 updates

61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں/ فائل فوٹوشیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔شیخ محمد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort