پشاور میں فورسز کی کارروائی، کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 8:49 صبح
285660 015200 updates
285660 015200 updates

کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ فوٹو: فائلپشاور کے علاقے پشتخرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھ سمیت ہلاک ہو گیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی، گئی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort